25 اکتوبر 2014 - 22:34
کوباني ميں داعش کي شکست، کرد جنگجووں کي پيشرفت

شام کے سرحدي شہرکوباني ميں کرد جنگجووں نے داعش کو زبردست نقصان پہنچايا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوباني سے ملنے والي ايک رپورٹ کے مطابق شہرکوباني کي حفاظت کرنے والے کرد جانبازوں نے داعش کو زبردست شکست دي ہے -

اس رپوٹ کے مطابق کوباني کے محافظين نے شہر کے جنوب اور مشرق ميں، دو محاذوں پر داعش کو پسپائي اختيار کرنے پر محبور کرديا ہے-
بعض رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ کرد جنگجووں نے داعش کے بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک کرديا اور جولوگ بچ گئے انہيں کافي پيچھے دھکيل ديا ہے -
شہر کوباني کے محافظين کے ايک کمانڈر انور مسلم نے بتايا کہ اس جنگ ميں داعش کو بھاري جاني اور مالي نقصان پہنچا ہے -
انہوں نے بتايا کہ داعش نے شہر کے مرکزي علاقے ميں داخل ہونے کي کوشش کي تھي جس کو ناکام بناديا گيا.

.......

/169